ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان پر تشدد، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دی گئیں، ویڈیو وائرل

ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان پر تشدد، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دی گئیں، ...
ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان پر تشدد، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دی گئیں، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکی سے تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان  وہاڑی پولیس کے مطابق ٹبہ  سلطان پور کے علاقے موضع رتھ ممڑ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نو  ملزمان نے عابد علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈدیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او ٹبہ سلطانپور حافظ عدنان جمیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ویڈیو سے شناخت کرکے  تین ملزمان تنویر، علی اکبر اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان  کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق ویڈیو 14فروری2020ء کی ہے۔ واقعے کے بعد پنجائتی طور پر زبردستی صلح کرادی گئی تھی تاہم پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد ذاتی کاوش سے مظلوم کی داد رسی کی ہے۔