’پارری گرل‘ اور ’بھائی مجھے مارو ‘بوائے کی اکٹھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بھی کسی چھوٹی سی وجہ کی بنا پر راتوں رات مشہور ہوسکتا ہے جس کی بڑی مثالیں پاکستان کی پارری گرل دنا نیر مبین اور بھائی مجھے مارو بوائے مومن ثاقب ہیں ۔ ان کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز نے دونوں کو شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچایا ہے جہاں تک پہنچنے کا بہت سے لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے۔
دنا نیر کو ’پارری ہو رہی ہے‘ سے شہرت ملی جبکہ مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ’او بھائی، مجھے ماور‘ کہہ کر غصے کا اظہار کرنے پر شہرت ملی۔ دونوں کی ویڈیوز پر نہ صرف ہزاروں میمز بنائی گئیں بلکہ اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
اب ان دونوں سوشل میڈیا سٹارز کی ایک مشترکہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ’پارری ہو رہی ہے ‘ اور ’مجھے مارو‘ کا میش اپ تیار کیا گیا ہے۔ دنا نیر اور مومن ثاقب کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram