15سالہ  طالب علم کے اغوا کا ڈراپ سین، اغوا کار خود ہی  تاوان دینے پر راضی ہوا ، سنسنی خیز  انکشافات سامنے آگئے

15سالہ  طالب علم کے اغوا کا ڈراپ سین، اغوا کار خود ہی  تاوان دینے پر راضی ہوا ، ...
15سالہ  طالب علم کے اغوا کا ڈراپ سین، اغوا کار خود ہی  تاوان دینے پر راضی ہوا ، سنسنی خیز  انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں طالب علم کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں سکول پرنسپل نکلا، ملزم بچے کے تاوان کی رقم ادا کرکے بچے کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اورنگی ٹاؤن سے طالب علم کو اغوا کیا گیا تھا،اغواکاروں کی جانب سے بچے کی رہائی کے لیے تین لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا مگر بچے کے والدین یہ رقم غربت کے باعث ادا نہیں کرپارہے تھے،جس کے بعد بچے کے سکول پرنسپل نے  والدین کو یہ رقم ادا کرنے کی پیشکش کی۔
پولیس کے مطابق  واردات کے ماسٹر مائنڈ فضل اور اس کے دوست ارسلان کو گرفتار کرلیا  گیا ہے۔واردات کا ماسٹر مائنڈ سکول مالک تھا جو بچے کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے سارا ڈھونگ رچایا گیا۔سکول کے مالک نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے سکول کے طالب علم کو اغوا کرلیا اور اس کی رہائی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے۔اغوا کا ماسٹر مائنڈ ڈھونگ رچا کر خود تاوان ادا کر رہا تھا، دراصل ملزم مغوی لڑکے کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے اُس نے اغوا برائے تاوان کا سارا ڈرامہ رچایا۔مگر تاوان ادا ہونے سے قبل ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

قومی -