مریم نواز کی پیشی، نیب نے بھی کمر کس لی، اہم اداروں سے معاونت طلب کرلی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اوررینجرزسے معاونت طلب کرلی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پرنیب لاہورکی عمارت پرچڑھائی کرنےکی اطلاعات ہیں لہٰذا نیب لاہورنے پولیس اوررینجرزسے معاونت طلب کرلی ہے جبکہ نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نیب پیشی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے مریم نواز کے ساتھ جانے کا اعلان کررکھا ہے۔