پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا ؟  کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن کو بڑی پیشکش کردی

پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا ؟  کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن کو ...
پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا ؟  کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن کو بڑی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات کے لیے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا،پاکستان کے عوام کو مکمل حقائق جاننے کا حق ہے،  انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، براڈ شیٹ کمیشن حقائق جاننے کیلئے سنجیدہ ہے تو میں مدد کرسکتا ہوں اور  پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا؟اس کی مکمل کہانی سنا سکتا ہوں۔

لندن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاوے موسوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جائے بغیر آن لائن گواہی دے سکتے ہیں، کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو ایک ملین پاؤنڈ براڈ شیٹ کو ابھی ادا کرنے ہیں، لندن ہائی کورٹ نے عدم ادائیگی پر براڈ شیٹ کی درخواست پر پاکستان ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمند کر دیے ہیں۔

سربراہ براڈ شیٹ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ کمیشن نیک نیتی سے بنایا گیا لیکن وہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا نظر آرہا ہے،سکینڈل کے مرکزی کردار کی گواہی کے بغیر حقائق کیسے سامنے آسکتے ہیں؟ کمیشن کے ریکارڈ سے براڈ شیٹ کو 1.5 ملین پانڈ کی ادائیگی اور تمام ریکارڈ کا غائب ہوجانا مضحکہ خیز ہے،نیب نے حکومت پاکستان کو دھوکہ دینے کے لیے جیری جیمز کو رقم ادا کردی ہے، غلط ادائیگی کا دفاع کرنے پر 20 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات بھی ادا کرنے پڑے،

واضح رہے کہ 2000ء میں جنرل مشرف کے دور اقتدار میں براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جس کا کام نواز شریف سمیت دیگر سابق حکمرانوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنا تھا، کمیشن کے سربراہ  جسٹس(ر) عظمت سعید کمیشن کی رپورٹ چند دنوں میں حکومت کو بھیجنے والے ہیں۔

مزید :

قومی -