نیب کی جانب سے رینجرز طلب کرنے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 

نیب کی جانب سے رینجرز طلب کرنے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 
نیب کی جانب سے رینجرز طلب کرنے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ادارہ برائے احتساب (نیب )کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر پولیس اور ر ینجرز طلب کیے جانے کے بعد مریم نواز خود بھی میدان میں آگئیں ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرتے ہیں نیب والے ایک نہتی لڑکی سے! اسی نہتی لڑکی سے جس پر نیب نے قاتلانہ حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سلوک نیب نے دورانِ حراست مریم سے رکھا، اس کی تفصیل اور حساب ابھی باقی ہے، ناموں سمیت قوم کے سامنے سب آئے گا۔ 


واضح رہے کہ مریم نواز نے 26مارچ کو نیب لاہور میں پیش ہونا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ نیب آفس پہنچے گے ،ایسی صورتحال میں کسی بد نظمی سے بچنے کے لیے نیب نے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔

مزید :

قومی -