حکومت کو بڑا  دھچکا ،  شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خام چینی درآمد کرنے سے انکار کر دیا

حکومت کو بڑا  دھچکا ،  شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خام چینی درآمد کرنے سے انکار ...
حکومت کو بڑا  دھچکا ،  شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خام چینی درآمد کرنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خام چینی درآمد کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزرات تجارت کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت خام چینی کی درآمد ناقابل عمل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے وزرات تجارت کو باقاعدہ خط لکھ کر خام چینی درآمد نہ کرنیکے فیصلے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں شوگر ملز نے کہا ہے کہ اب شوگر ملز بند ہوگئی ہیں اور خام چینی تقریبا 98 روپے فی کلو میں پڑے گی، حکومت نے خام چینی کی درآمد پر ٹیکس ریلیف کم کرتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس ریلیف زیادہ دیا گیا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق خام چینی کی درآمد پر صرف ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 دیا گیا جب کہ سرکاری سطح پر چینی کی درآمد,مقامی سپلائی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی،اس کے علاوہ سرکاری سطح پر چینی کی درآمد پر 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے 0.25 فیصد کیا گیا۔

واضح رہے کہ شوگرملزکے ذریعے تین لاکھ میٹرک ٹن خام چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔