پیر کو 3 صوبوں میں ژالہ باری ہوئی لیکن آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پیر کو 3 صوبوں میں ژالہ باری ہوئی لیکن آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ...
پیر کو 3 صوبوں میں ژالہ باری ہوئی لیکن آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز (آج ) بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی و وسطی پنجاب، شمالی بلوچستان اورا سلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی اوروسطی خیبر پختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے ۔

منگل کو پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ،مری، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، میانوالی، جھنگ ، ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ ، خوشاب، نورپور تھل ، بھکر، اوکاڑہ ،پاکپتن،بہاولنگر، قصور ، ننکانہ صاحب اور ساہیوال میں ا ٓندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژ الہ باری  کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کےبیشتر اضلاع میں منگل کے روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں آ ندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بعض مقامات پر ژ الہ باری اور موسلادھا ر بارش کا امکان  ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں منگل کے روز موسم خشک رہے گا تاہم  بلوچستان کے اضلاع ژوب اور بارکھان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ  پیر کے روز  جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

ماحولیات -