یمن میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے سعودی حکومت نے تجاویز پیش کردیں

یمن میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے سعودی حکومت نے تجاویز پیش کردیں
یمن میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے سعودی حکومت نے تجاویز پیش کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے یمن میں جنگ کے خاتمے  اور پائیدار امن کے لیے نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔
 غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نےیمن میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔جس میں کہا گیا کہ تمام گروپ جنگ ختم کردیں اور مذاکرات کی میز پر اکھٹے ہوں۔حدیدہ بندرگاہ سے تیل اور خوراک کی درآمدات کی اجازت  دی جائے اور تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے ۔ صنعا کے ائیر پورٹ کر انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے کھولا جائے ۔
انکا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی بھی اس میں شامل ہے۔حوثیوں کی رضامندی کے بعد ان تجاویز پر عمل ممکن ہوگا۔تجاویز کا مقصد انسانیت کو فروغ دینا اور جاری کرائسز کو ختم کرنا ہے۔