پنجاب کابینہ کاعثمان بزدار پر مکمل اعتمادکا اظہار

پنجاب کابینہ کاعثمان بزدار پر مکمل اعتمادکا اظہار
پنجاب کابینہ کاعثمان بزدار پر مکمل اعتمادکا اظہار
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی کابینہ نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں ترین گروپ سے مذاکرات کی رپورٹ  بھی  پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ کوترین گروپ اور ناراض ارکان کے تحفظات سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان کےمسائل حل اورتحفظات دور کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  ہدایت دی کہ ترین گروپ سے ملاقاتیں جاری رکھی جائیں۔