تندوری جل پری۔۔۔نام بھی خوب ، ذائقہ بھی خوب 

تندوری جل پری۔۔۔نام بھی خوب ، ذائقہ بھی خوب 
تندوری جل پری۔۔۔نام بھی خوب ، ذائقہ بھی خوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کچن کارنر میں آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈش بنانا سکھائیں گے جس کا نام بھی خوب ہے اور ذائقہ بھی خوب ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ذائقہ تو بہت ہی خوب ہے۔ جیسا کہ عنوان سے صاف ظاہر ہے آج ہم آپ کو” تندوری جل پری “ بنانا سکھائیں گے ۔ یہ ڈش گھر پر بنانا بہت آسان ہے ، تندوری جل پری کو اپنے دستر خوان کی زینت بنانے کیلئے آپ کو جن اشیاءکی ضرورت پڑے گی انہیں نوٹ فرما لیں اور جلدی سے اپنے پاس کچن میں جمع کر لیں ۔ 
 اجزاء:پاپلیٹ مچھلی (2 عدد)۔آدھا کلو،بیسن۔1 کھانے کا چمچ،سفید مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ۔2چائے کے چمچ،اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ،دہی۔3کھانے کے چمچ،تندوری مسالہ۔2 کھانے کے چمچ،لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچ
ترکیب:مچھلی کو دھو کر خشک کر لیں۔ اب اسے دہی، تندوری مسالہ، سفید مرچ، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، بیسن اور اجوائن سے اچھی طرح میرینیٹ کر کے30 منٹ یعنی آدھے گھنٹے کےلئے چھوڑ دیں۔ پھر اسے پہلے سے گرم اوون میں180 سینٹی گریڈ پر 20 منٹ بیک کر لیں۔
لیجئے جناب ! مزیدار تندوری جل پری تیار ہے خود بھی کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں

مزید :

Ramadan -پکوان -