قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے ...
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام دبئی میں قومی دن کے حوالے سے دیگر ممالک کے  سفارت کاروں، سرکاری افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی- مقامی ہوٹل میں 23 مارچ کے ایونٹ کا آغاز دبئی پولیس کے بینڈ کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا جس کے بعد پاکستانی قومی گیت گائے گئے۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کہ مسلمانوں کے آزادی کے حصول کے وژن اور سفر میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔   یہ 23 مارچ 1940 کا دن تھا جب قائد اعظم محمد علی جناح کی وژنری قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے لاہور میں ’’قرارداد پاکستان‘‘ منظور کرکے آزادی اور قومیت کی طرف اپنے سفر کا آغاز کیا۔  آج ہم اپنے آباؤ اجداد کو اپنے خوبصورت وطن کی تخلیق میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قونصل جنرل نے تقریب میں شرکت کرنے والی سفارتی برادری، سرکاری حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی برادری کے ارکان اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری افسران کو پاکستانی کمیونٹی میں شامل ہوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیونکہ ہم آج یوم قرارداد پاکستان منا رہے ہیں۔  آج ہم ان تقریبات کا آغاز کر رہے ہیں جو 23 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس سال 23 مارچ کو پرچم کشائی کی 2تقاریب منعقد ہوں گی، ایک قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں اور دوسری سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں ہو گی-