بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی عظمت نے ٹورنٹو میں کنسرٹ کے دوران ” ڈرٹی ہیری زندہ باد “ کا نعرہ لگوا دیا 

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی عظمت نے ٹورنٹو میں کنسرٹ کے ...
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی عظمت نے ٹورنٹو میں کنسرٹ کے دوران ” ڈرٹی ہیری زندہ باد “ کا نعرہ لگوا دیا 

  

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوفی کلام اور ملی نغموں سے 90 کی دہائی میں اپنی پہچان بنانے والا میوزیکل گروپ ” جنون “ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو چکاہے جس کے لیڈ سنگرز پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنون گروپ کے سلمان احمد اور علی عظمت نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ کیاہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، اس کی وائرل ہونے کی وجہ علی عظمت کی جانب سے لگایا جانے والا دلچسپ نعرہ ہے ۔کنسرٹ کے دوران سٹیج پر موجو د گلوکار اور گٹارسٹ سلمان احمد نے ” عمران خان زندہ باد “ کا نعرہ لگایا جس کے جواب میں علی عظمت نے جوابی نعرہ ” ڈرٹی ہیری زندہ باد “ کا لگایا ۔ 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے الگ کیئے جانے کے بعد موجودہ حکومت کے خلاف ’ امپورٹڈ ‘ کا نعرہ لگایا جبکہ اس سے قبل حکومت میں رہتے ہوئے انہوں نے امر بالمعروف کا نعرہ لگاتے ہوئے احتساب شروع کیا جس میں اپوزیشن کے کئی لیڈران کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تاہم جب وہ حکومت سے الگ کیئے گئے تو انہوں نے ”ڈرٹی ہیری “ کا نعرہ لگایا جو عوام میں کافی مقبول ہوا اور اب اس نعرے کی گونج ٹورنٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں بھی سنائی دی ۔

مزید :

قومی -