بی آر ٹی پشاور کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلئے ٹھیکیدار نے کونسا جعلی دستاویز جمع کروایا جسے کابینہ نے بھی منظور کر دیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ گفتگو میں فیصل واوڈا نے بتایا کہ ”بی ٹی آر ٹی پشاور منصوبے میں اربوں روپے کی جعلی بینک گارنٹی جمع کروائی گئی ، اس کی وجہ سے کوئی بڈر آہی نہیں سکتا تھا ، فارن بینک کی جعلی گارنٹی اس کنٹریکٹر نے بنائی ہے ، اسے صوبائی کابینہ نے منظور کیا ، جس بلڈنگ میں کنٹریکٹر کا آفس ہے اس کے سامنے ہی نیب کا دفتر ہے ، دونوں کھانا بھی اکھٹے بیٹھ کر کھاتے ہیں ، بینک گارنٹی پکڑو صبح ہی فیصلہ ہو جائے گا ، لیکن نااہل نکمے ہیں کیا کریں ۔“
یہ ناقابل یقین ہے ، فیصل واؤڈا نے الزام لگایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لئے جعلی بنک گارنٹی جمع کروائی گئی سب جانتے تھے کہ گارنٹی جعلی ہے لیکن سب خاموش رہے کیونکہ سب کو حصہ ملا ، ، اس دعوے کی تحقیقات ضروری ہیں اگر دعویٰ جھوٹا نکلا تو پھر فیصل واؤڈا کی خیر نہیں pic.twitter.com/GLWMufOAJe
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 21, 2023