اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بلی گم ہوگئی، ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بلی گم ہوگئی، ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان
اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بلی گم ہوگئی، ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان
سورس: Screengrab

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اسسٹنٹ کمشنر کی بلی گم گئی  جس پر  انتظامیہ کی نیندیں اُڑگئیں، شہری آٹے کے لیے در بدر ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر بلی کی تلاش میں مگن ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل پر خبر نشر ہوئی تو سیدہ انعم فاطمہ نے اپنے وضاحتی بیان میں لکھا کہ " جرنلزم کے معیار پر بہت دکھ ہوا، میری بلی کھو گئی ، میں نے اسے قریبی گھروں میں شام کے وقت از خود ڈھونڈا جیسا کہ کوئی بھی دوسرا مالک کرتا۔خیر ، یہ خبر ہے؟ میں خود پیدل ہی پڑوس میں گئی اوراس میں ریاست کے کوئی وسائل استعمال نہیں ہوئے ۔