الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے:سپریم کورٹ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج 

الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے:سپریم ...
الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے:سپریم کورٹ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج کردی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہئے،الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے،نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن ٹرانسفر، پوسٹنگ کااختیار کب استعمال کرتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تبادلوں کااختیار کمیشن استعمال کرتا ہے،ثابت ہو گیا نگران حکومت تبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے کرتی ہے، الیکشن کمیشن کا اختیار بڑا وسیع ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے،الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے،نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی منظوری کب دی؟دوران سماعت چیف جسٹس معزز جج صاحبان سے متعلق آڈیوز، ویڈیوز کی ریلیز پر سخت برہم ہو گئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کا تحفظ کرتے ہیں ۔ حکومت الیکشن کمیشن کو کام کرنے دے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ غلام محمود ڈوگر کی جگہ نئے شخص پر اعتراض ہے تو وہ سامنے لائے جاسکتے ہیں، جیسے ہم کمیشن کو تحفظ دیتے ہیں ہمارے ادارے کو بھی تحفظ دیا جائے، روزانہ آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، ان آڈیوز اور ویڈیوز کی کیا کریڈیبیلٹی ہے؟ان آڈیوزویڈیوز کی کیاقانونی حیثیت ہے؟عدلیہ پر بے بنیاد قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، عدالت تحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ریکارڈ سے درست ظاہر ہونا چاہیے تھا، عدالت فری اور فیئر انتخابات کیلئے ہے،   فیئر  اینڈ فری انتخابات آئینی ذمہ داری ہے، فیئر  اینڈ فری انتخابات الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی ہونے ہیں ، اقدامات میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی سامنے آئی تو پھر جائزہ لیں گے ۔
چیف جسٹس نے وکیل عابد زبیری سے استفسار کیا درخواست واپس لیں گے یا ہم فیصلہ کریں ، پھر ہم درخواست کو خارج کر دیتے ہیں ، وکیل عابد زبیری نے غلام محمود ڈوگر کے حوالے سے درخواست واپس لے لی ، سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج کردی ، عدالت نے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔