ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر حملے کا کیس، عدالت نے پی ٹی آ ئی رہنما کی ضمانت منظور کر لی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔عدالت کا کہناتھا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہاکرد یا جائے ۔