انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہواہے جس کے بعد 285.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔