لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پولیس ، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دیں ہیں ،اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔