لاہور ، مسلم ٹاؤن موڑ پر نہر میں نا معلوم شخص کی لاش، شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن موڑ نہر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے لاش کو نکال کر مردہ خانہ منتقل کردیا پولیس کے مطابق نہر میں تیرتی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکالا، لاش کی شناخت نہ ہوسکی، ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ۔