سگو آپریشن میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک 

سگو آپریشن میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک 
سگو آپریشن میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک 

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )سگو آپریشن میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد سعداور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاہے ۔اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک محمد سعد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو ان کے آبائی علاقے جنوبی وزیر ستان میں سپر د خاک کیا گیاہے ۔ آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -