لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست نمٹا ...
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،تحریک انصاف اور انتظامیہ کے درمیان جلسے سے متعلق معاملات طے پا گئے ،سرکاری وکیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیان حلفی اور انڈر ٹیکنگ دے دی گئی ،عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست نمٹا دی۔