انسدادد ہشتگردی عدالت نے صحافی صدیق جان کی ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی محمد صدیق جان اور محمد ادریس کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادد دہشتگردی عدالت میں صحافی محمد صدیق جان اور محمد ادریس کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،عدالت نے صدیق جان اور محمد ادریس کو کیس سے ڈسچارج کر دیا،عدالت نے صدیق جان کے 50 ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
ھتکڑی کھل گئی- الحمد للہ-
صدیق جان بھی لے کر جا رھا ھوں-
اللہ سب کے پردے اور عزت رکھے- انشاء اللہ pic.twitter.com/E4cMhLBHER
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) March 22, 2023