پی پی 149 ؛ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے 

پی پی 149 ؛ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے 
پی پی 149 ؛ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نوازکے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ2017 کے تحت چیلنج کیاگیا،مریم نواز کے کاغذات پر تحریک انصاف کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے ۔

اعتراض میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عدالت سے سزایافتہ ہیں، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں،مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں ، کاغذات نامزدگی پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں ۔