پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے بازی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے بازی
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے بازی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مریم نواز کے خلاف ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر احتجاج ہوا ، حکومتی اراکین کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ حکومتی اراکین نے ثاقب نثار مخالف پلے کارڈز اٹھائے ہوئےتھے جن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے درج تھے۔اجلاس کے دوران افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

مزید :

قومی -