نگران وزیر کھیل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاب ریاض کی آفس سے تصاویر سامنے آگئیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر کھیل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاب ریاض کی آفس سے تصاویر سامنے آگئیں۔وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے وہاب ریاض سے ملاقات کر کے انہیں کھیلوں کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتا ہے۔مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،سپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
وہاب ریاض کی ارشد ندیم سے بھی ملاقات ہوئی۔
Met @ArshadOlympian1 earlier today, it was nice having a sports centric conversation. Will definitely look into the problems he highlighted and find solutions for the betterment of sports facilities and athletes across all sports. pic.twitter.com/ZrqZ10U9HA
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 22, 2023