"مجھے امید ہے کہ یہ میرا ویڈیو کلپ ہو گا"بھارتی ریلوےسٹیشن کی سکرین پر شرمناک مواد چلنے پر اداکارہ بھی بول پڑیں

"مجھے امید ہے کہ یہ میرا ویڈیو کلپ ہو گا"بھارتی ریلوےسٹیشن کی سکرین پر شرمناک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ریلوے سٹیشن پراشتہارات دکھانے کے لیے نصب کی گئی ٹی وی سکرینوں پر گزشتہ روز اچانک ایسا شرمناک مواد چلنا شروع ہو گیا کہ مسافر ہکا بکا رہ گئے۔ کینڈر لسٹ نامی اس اداکارہ نے استہزائیہ کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”مجھے امید ہے کہ یہ میرا ویڈیو کلپ ہو گا جو ریلوے سٹیشن کی سکرینوں پر چلایا گیا۔“

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا ہے جہاں ٹی وی سکرینوں پر اشتہارات کی جگہ اچانک فحش فلم چلنی شروع ہو گئی۔یہ شرمناک فلم مسلسل تین منٹ تک سکرینوں پر چلتی رہی۔مسافروں کی طرف سے ان ٹی وی سکرینوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس کو اس واقعے کی شکایت درج کرا دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹی وی سکرینیں دتا کمیونی کیشن نامی کمپنی کی ہیں اور وہی ان پر اشتہارات چلانے کی ذمہ دار ہے۔ ریلوے حکام کی طرف سے اسی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ریلویز کی طرف سے اس کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 40لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور دیگر صارفین کے علاوہ فحش فلموں کی ایک اداکارہ نے بھی اس پر کمنٹ کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -