شہریار منور نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ ڈنر کے دوران بنائی گئی وائرل تصویر ڈیلیٹ کروانے کی وجہ بتا دی

شہریار منور نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ ڈنر کے دوران بنائی گئی وائرل تصویر ڈیلیٹ ...
شہریار منور نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ ڈنر کے دوران بنائی گئی وائرل تصویر ڈیلیٹ کروانے کی وجہ بتا دی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور کی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ 2021ءمیں دبئی میں ایک ڈنر کے دوران بنائی گئی تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو اداکار نے ڈیلیٹ کروا دی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شہریار منور نے تصویر ڈیلیٹ کرانے کی وجہ بتا دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اداکار نے بتایا ہے کہ میں نے وہ تصویر بمشکل 20منٹ کے لیے اپنی پروفائل پر دیکھی ہو گی۔ اس کے بعد میں نے ہر جگہ سے اسے ڈیلیٹ کروا دیا تھا لیکن میں کہوں گا کہ آپ ایک بار پوسٹ ہو جانے والی تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔

انٹرویو میں میزبان نے جب شہریار منور سے سوال پوچھا کہ انہوں نے تصویر ڈیلیٹ کیوں کروائی تھی تو اداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اس تصویر میں میرا اینگل ٹھیک نہیں تھا، لہٰذا میں نے سوچا کہ دپیکا کے ساتھ تصویر لگے تو اس میں بائیں کی بجائے میرا اینگل دائیں ہو۔

اداکار نے کہا کہ سچ کہوں نے دپیکا کے ساتھ ایک ڈنر پر میری اتفاقیہ ملاقات ہوئی تھی، جس دوران ہماری یہ تصویر بنائی گئی اور اسے کسی نے لیک کر دیا جو کہ میں نہیں چاہتا تھا۔ تاہم ہم اداکاروں کی وجہ سے ہی تو یہ آن لائن میگزین چل رہے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس میگزین کی جانب سے بھی ہماری یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔ 

مزید :

تفریح -