اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور

اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور
اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےپی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں اشتعال انگیز تقاریر اور ریاستی اداروں کیخلاف شہریوں کو اکسانے کے مقدمات میں  گرفتار ارسلان تاج اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لانڈھی میں اشتعال انگیز تقاریر اور ریاستی اداروں کیخلاف شہریوں کو اکسانے کے مقدمات میں رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -