عمران خان ڈرامے کررہا ہے، یہ خود چار، پانچ پولیس والوں کو مروائے گا، خواجہ آصف کا رد عمل

عمران خان ڈرامے کررہا ہے، یہ خود چار، پانچ پولیس والوں کو مروائے گا، خواجہ ...
عمران خان ڈرامے کررہا ہے، یہ خود چار، پانچ پولیس والوں کو مروائے گا، خواجہ آصف کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈرامے کررہا ہے، یہ خود چار، پانچ پولیس والوں کو مروائے گا، تاکہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔

"جیو نیوز "کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے ان کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور  مقبوضہ کشمیر میں اتنا ظلم ہورہا ہے۔ زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کا ضمیر ان کے لیے کیوں نہیں جاگتا، ان کا ضمیر عمران خان کے لیے ہی کیوں جاگتا ہے؟

انہوں نے  مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا، عمران خان خود انہی کا بندہ ہے۔

مزید :

قومی -