گوادر میں شہید ہونیوالے سپاہی فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت

گوادر میں شہید ہونیوالے سپاہی فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ ...
گوادر میں شہید ہونیوالے سپاہی فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 20 مارچ کو گوادر میں شہید ہونے والے سپاہی بہار خان اور عمران علی کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔سپاہی بہار خان کو ڈیرہ غازی خان جبکہ سپاہی عمران علی کو خیر پور میں سپردِ خاک کیا گیا۔شہداء کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  سپاہی بہار خان اور عمران علی گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔