لیون پنیٹا نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پراُمید ہیں

لیون پنیٹا نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پراُمید ہیں
لیون پنیٹا نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پراُمید ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پرامید ہیں اور اُنہوں نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں موجود طالبان کے ٹھکانوں سے امریکہ کو حقیقی خطرہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ معاملات جلد حل کرناچاہتے ہیں ، نیٹوسپلائی کی بحالی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں اور بحالی کے حوالے سے پرامید ہیں ۔امریکی وزیردفاع نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ ایک ایسے دشمن سے لڑرہاہے جس کے ٹھکانے پاکستان میں بھی موجود ہیں اور امریکہ کو اصل خطرہ اُنہی ٹھکانوں سے ہے۔ لیون پنیٹا نے اعتراف کیاکہ طالبان نقصانات اُٹھانے کے باوجود حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -