مطالبات کی منظوری تک دھرنے اور ریلیاں جاری رہیں گی:پی ٹی آئی

مطالبات کی منظوری تک دھرنے اور ریلیاں جاری رہیں گی:پی ٹی آئی
مطالبات کی منظوری تک دھرنے اور ریلیاں جاری رہیں گی:پی ٹی آئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان اورکثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری ،یاسمین راشد،عبدالعلیم اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہو چکی ہے،ہمارے دھرنے اور ریلیوں کا مقصد نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جائیں گے ہم ایسے ہی دھرنا ور ریلیاں نکالتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 24مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دےگی۔

مزید : قومی


loading...