خسرہ سے متاثرہ مزید تین بچے لاہور میں انتقال کرگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خسرہ سے متاثرہ مزید تین بچے صوبائی دارلحکومت کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ۔ چلڈرن ہسپتال میں انتقال کرجانیوالے بچوں میں دو سالہ ایک حارث، دوسالہ زویا اور ایک سالہ بابر شامل ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں کا تعلق لاہور اور سرگودھا سے ہے ۔