قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر، پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کیلئے ایم کیوایم کی شرائط ، شیخ رشید بھی عمران خان کیلئے متحرک ہوگئے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر، پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کیلئے ایم ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر، پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کیلئے ایم کیوایم کی شرائط ، شیخ رشید بھی عمران خان کیلئے متحرک ہوگئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روایات برقراررکھتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر میں اہمیت اختیار کرگئی ہے اور اِس سلسلے میں پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کیلئے ایم کیوایم نے سندھ میں اہم وزارت اور سپیکر کا عہدہ مانگ لیاہے جبکہ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے شیخ رشید نے بھی متحدہ سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار ہیں اور خورشید شاہ کو ووٹ دینے کیلئے ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی میں مطالبات پیش کردیئے ہیں جس کے مطابق سپیکر کا عہدہ اور ایک اہم وزارت مانگی گئی ہے ۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید نے عمران خان کو قائدحزب اختلاف بنانے کیلئے متحدہ سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...