عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے گھر منتقل ، گردن کو سہارادینے کیلئے خصوصی کالر کا استعمال

عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے گھر منتقل ، گردن کو سہارادینے کیلئے خصوصی کالر ...
  • عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے گھر منتقل ، گردن کو سہارادینے کیلئے خصوصی کالر کا استعمال
  • عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے گھر منتقل ، گردن کو سہارادینے کیلئے خصوصی کالر کا استعمال
  • عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے گھر منتقل ، گردن کو سہارادینے کیلئے خصوصی کالر کا استعمال

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے زخمی ہونیوالے چیئرمین عمران خان کو شوکت خاتم ہسپتال سے زمان پارک میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر منتقل کردیاگیاہے جہاں وہ کچھ روز آرام کرنے کے بعداسلام آباد جائیں گے۔شوکت خانم میموریل ہسپتال میں زیرعلاج عمران خان منگل کو پہلی بار بغیر سہارے کے کھڑے ہوئے اور چہل قدمی بھی کی۔عمران خان کو کمر اور مہروں کی تکلیف کے باعث لندن سے منگوائے گئے خصوصی میٹیریل سے تیار کردہ ایک جیکٹ پہنائی گئی ہے۔ہسپتال سے موصول ہونیوالی فوٹیج میں دیکھاگیاکہ عمران خان کی گردن کو سہارا دینے کے لیے خصوصی کالر بھی استعمال کیا گیا ہے۔دوہفتے بعد بدھ کو اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سات مئی کو لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں انتخابی مہم کے دوران سٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...