نئی حکومت کو بھی قانون پر عمل کرناہوگا، پہلے لحاظ کیااور نہ آئندہ کریں گے : سپریم کورٹ

نئی حکومت کو بھی قانون پر عمل کرناہوگا، پہلے لحاظ کیااور نہ آئندہ کریں گے : ...
نئی حکومت کو بھی قانون پر عمل کرناہوگا، پہلے لحاظ کیااور نہ آئندہ کریں گے : سپریم کورٹ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ نئی منتخب ہونیوالی حکومت کو بھی قانون پر عمل کرناہوگا، پہلے کسی حکومت کا لحاظ کیااور نہ آئندہ کریں گے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایل این جی درآمد کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سوئی سدرن کے وکیل انور منصورنے عدالت سے استدعا کی کہ نئی حکومت کے آنے تک کیس کی سماعت کی ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد پر حکم امتناعی جاری کررکھاہے، نئی حکومت ایل این جی کی درآمد بارے کیاکرے گی ؟ انور منصور کاکہناتھاکہ حکومت ہی ایل این جی کیس میں پالیسی بیان دے سکتی ہے جس پر عدالت نے قراردیاہے کہ نئی حکومت کو بھی قانون پر عمل کرناہوگااور مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ 

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...