ڈیفنس لاہور میں دشمنی پر فائرنگ ، ہائیکورٹ کا وکیل جاں بحق

ڈیفنس لاہور میں دشمنی پر فائرنگ ، ہائیکورٹ کا وکیل جاں بحق
  • ڈیفنس لاہور میں دشمنی پر فائرنگ ، ہائیکورٹ کا وکیل جاں بحق
  • ڈیفنس لاہور میں دشمنی پر فائرنگ ، ہائیکورٹ کا وکیل جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر ڈیفنس میں ہائیکورٹ کے وکیل زین غفار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیاگیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق زین غفار کے گھر کے قریب ہی موٹرسائیکل پر سوار دونوجوان کار کے آگے رکے اور زین غفار سے شیشہ نیچے کروانے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی کشمیری فیملی سے تعلق رکھنے والے حمزہ وغیرہ سے زین غفار کی اراضی تنازع کی وجہ سے دشمنی چلی آرہی تھی ، کچھ عرصہ قبل زین غفار ایڈووکیٹ کے چچا کو بھی ملزمان نے قتل کردیاتھا اور مقدمے کی پیروی زین غفار ہی کررہے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں گوجرانوالہ روانہ کردی گئی ہیں ۔ 

مزید : لاہور


loading...