ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوابشاہ ، لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر، جھنگ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور منگلا میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدر آباد، ملتان اور خضدار میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -