رنگ روڈ پر خستہ حال پل کا ایک حصہ گرگیا، ایئرپورٹ قصور روڈ بند

رنگ روڈ پر خستہ حال پل کا ایک حصہ گرگیا، ایئرپورٹ قصور روڈ بند
رنگ روڈ پر خستہ حال پل کا ایک حصہ گرگیا، ایئرپورٹ قصور روڈ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کماہاں پنڈکے قریب رنگ روڈ پر تعمیر کیے گئے غیر معیاری پل کا ایک حصہ گرگیاجس کے بعد ایئرپورٹ قصور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔ نجی چینل کے مطابق رنگ روڈ کی دونوں طرف موجود آبادیوں کو آپس میں ملانے کیلئے رنگ روڈ پر پل تعمیر کیاگیاتھا جس پر نیسپاک نے اپنے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے پل کو فوری طورپرہٹانے کی ہدایت کی تھی ۔ مقامی لوگوں نے کوئی جانی نقصان نہ ہونے پرخوشی کا اظہار کیااورآئندہ پل پر نہ جانے کی میڈیا کو یقین دہانی کراتے رہے ۔ 

مزید :

لاہور -