سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر میں سیکیورٹی بڑھا دی

سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر میں سیکیورٹی بڑھا دی
سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر میں سیکیورٹی بڑھا دی

  


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق لندن کی ایج وئیر ہائی سٹریٹ پر قائم ایم کیو ایم کے دفتر میں پولیس سارجنٹ دن میں دو بار چکر لگاتا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کو اس لئے بھی خدشات ہیں کہ 2010ءمیں ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق اپنے گھر کے سامنے قتل کر دیئے گئے تھے جبکہ حال ہی میں الطاف حسین کی متنازع تقریر کے بعد پولیس کو کئی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جس پر لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تقریر حا صل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اخبار کے مطابق کراچی میں عمران خان کی جانب سے ان کی جماعت کی ایک رہنماءکے قتل کا ذمہ دار الطاف حسین کو ٹھہرائے جانے پر ایم کیو ایم کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ عمران خان کو اپنے دعوﺅں کے بر خلاف انتخابات میں نمایاں کامیابی تو نہیں ملی البتہ ان کی جماعت ملک بھر میں 28 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

مزید : کراچی


loading...