سابق صوبائی وزیرارشد عبداللہ 18ساتھیوں سمیت گرفتار

سابق صوبائی وزیرارشد عبداللہ 18ساتھیوں سمیت گرفتار
سابق صوبائی وزیرارشد عبداللہ 18ساتھیوں سمیت گرفتار

  


چار سدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ارشد عبداللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں 18ساتھیوں سمیت عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیر ارشد عبداللہ کیخلاف تھانہ چارسدہ سٹی میں درج کار سرکارمیں مداخلت کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہو نے پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ارشدعبداللہ نے اے این پی کے ٹکٹ پر پی کے 18 سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔

مزید : چارسدہ


loading...