فیصل آباد دھماکے اور نوجوان کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا،دو ملزم گرفتار

فیصل آباد دھماکے اور نوجوان کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا،دو ملزم گرفتار
فیصل آباد دھماکے اور نوجوان کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا،دو ملزم گرفتار

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلا ل ٹاﺅن میں ہونیوالے دھماکے میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیاہے جبکہ اُس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ بٹالہ کالونی پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونیوالاذیشان عرف ببلی اپنے دوساتھیوںشیراز اور سہیل سرفرازکے ساتھ مل کر لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کا نام استعمال کرتاتھا جبکہ شیراز دھماکوں کا ماسٹر مائنڈتھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بارہ تاریخ کو قیصر نامی شہری سے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور گذشتہ شام قیصر کو دھمکانے کیلئے اُس کے گھر کے سامنے دھماکہ کرنے کیلئے دھماکہ خیزمواد نصب کرنے جارہے تھے کہ گلی میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ذیشان ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کے ساتھ موجود سہیل سرفراز کو گرفتار کرلیاگیا جس کی نشاندہی پر ماسٹر مائنڈ شیراز کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے۔

مزید : فیصل آباد


loading...