نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، چین کیساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ، عالمی امن کیلئے چین اپنا کردار اداکرتارہے گا: صدرزرداری

نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، چین کیساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ، ...
نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، چین کیساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ، عالمی امن کیلئے چین اپنا کردار اداکرتارہے گا: صدرزرداری

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نئی آنیوالی حکومت کیلئے اُن کی نیک خواہشات ہیں ، پاکستان کی تمام حکومتوں نے چین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دی ،اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں خطے کو پرامن اور مستحکم بناناہے ، عالمی امن کیلئے چین اپناکردار اداکرتارہے گا۔ چینی وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات مستحکم بنانے کیلئے اُنہوں نے بحیثیت صدر نو دورے کیے اور تعلقات میں بہتری کیلئے کوششیں کیں ۔ اُنہوں نے چینی وزیراعظم کو عہدے سنبھالنے کے بعد پاکستان کے دورہ پر خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ اقتصادی ترقی میں چین کے تعاون پر شکر گزار ہوں ، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، پاکستان کی تمام حکومتوں نے چین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دی ،نئی آنیوالی حکومت کیلئے میری نیک خواہشات ہیں ۔صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں چین کیلئے خاص مقام ہے ،ملک کی نئی جمہوری حکومت کو خو ش آمد ید کہتاہوں ،ملک میں پہلی بار اقتدار کی پرامن منتقلی ہورہی ہے ، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اُٹھاناچاہتاہے ۔صدر نے کہاکہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں خطے کو پرامن اور مستحکم بناناہے،حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ معاشی ترقی کیلئے اہم ہے ، عالمی امن کیلئے چین اپنا کردار اداکرتارہے گا، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ علاقائی امن و استحکام نئی نسل کے مستقبل کیلئے ضروری ہے،دونوں ممالک کو باہمی مواصلاتی رابطے، توانائی اور اقتصادی راہداری کے فروغ کے ترجیحی منصوبہ جات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔چینی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر متعدد اہم سمجھوتوں اور معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی،خلائی مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...