زہرہ شاہد قتل کیس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

زہرہ شاہد قتل کیس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
زہرہ شاہد قتل کیس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

  


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سینئر نائب صدر زہرہ شاہد قتل کیس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹرامیر شیخ کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کئے گئے مقدمے میں قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ زہرہ شاہد قتل کیس کا مقدمہ اہل خانہ یا پارٹی کی جانب سے درج نہیں کرایا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ساﺅتھ نے کہا تھا کہ اگر کسی نے مقدمہ درج نہ کرایا تو سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا جائے گا۔

مزید : کراچی


loading...