حامد کرزئی کی بھارتی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات، ہتھیاروں کے سمجھوتے پر تبادلہ خیال

حامد کرزئی کی بھارتی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات، ہتھیاروں کے سمجھوتے پر ...
حامد کرزئی کی بھارتی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات، ہتھیاروں کے سمجھوتے پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے بھارتی ہم منصب اور وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں ہتھیاروں کے سمجھوتے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر حامد کرزئی تین روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچے جہاں انھوں نے بھارتی صدرپرناب مکھرجی اوروزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ صدرکرزئی کے ترجمان کے مطابق افغان صدرنے بھارتی رہنماﺅں سے ہتھیاروں کی فراہمی کے سمجھوتے پربات چیت کی ہے۔ واضح رہے کہ 2014ءمیں افغانستان سے امریکی اورنیٹوافواج کے انخلاءکے بعد سیکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فوج نے سنبھالنی ہیں جس کے لئے 2011ءمیں طے پانے والے سٹریٹجک معاہدے کے تحت بھارت افغان فوجیوں کی محدودپیمانے پرتربیت کررہاہے۔