این اے 41 میں ری پولنگ ، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے غالب خان وزیر کامیاب

این اے 41 میں ری پولنگ ، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے غالب خان وزیر ...
این اے 41 میں ری پولنگ ، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے غالب خان وزیر کامیاب

  


 وانا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے چار پولنگ سٹیشنز پر منگل کے روز ہونے والی ری پولنگ میں غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ( ن )کے غالب خان وزیر و7,991 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوارعلی وزیر7,534 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپر رہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے 41 کے چار پولنگ سٹیشنز پر 11مئی کو عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر 21مئی کو چاروں پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی۔

مزید : وزیرستان


loading...