افغانستان سے نیٹو کنٹینرز کی واپسی کا سلسلہ شروع، 48 گاڑیاں قندھار سے کوئٹہ پہنچ گئیں

افغانستان سے نیٹو کنٹینرز کی واپسی کا سلسلہ شروع، 48 گاڑیاں قندھار سے کوئٹہ ...
افغانستان سے نیٹو کنٹینرز کی واپسی کا سلسلہ شروع، 48 گاڑیاں قندھار سے کوئٹہ پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے نیٹو افواج کے کنٹینرزکی واپسی کاسلسلہ شروع ہو گیا اور اس سلسلے میں 48گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ قندھار سے کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔ نیٹو افواج کے زیر استعمال ٹینک ،اسلحہ اور دیگر سامان پر مشتمل کنٹینرز کا قافلہ قندھار سے چمن پہنچا اور پھر کوئٹہ کیلئے روانہ ہوا اور شام کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی پہنچا جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد یہ قافلہ کراچی کیلئے روانہ ہوجائے گا۔ اس قافلے کی حفاظت کیلئے چمن سے کوئٹہ تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔