رواں سال باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

رواں سال باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ...
 رواں سال باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 20 مئی تک ملک سے باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جس پر رائس ایکسپورٹرز نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2012ءسے 20 مئی 2013ءتک چار لاکھ ستانوے ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد ہوا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں آٹھ لاکھ چونتیس ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بڑھنے کے باعث ملکی باسمتی چاول کی قیمت عالمی منڈی کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے برآمدات کیلئے سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : بزنس


loading...