بغداد میں قحبہ خانے پر حملہ ، خواتین سمیت12افرادجاں بحق

بغداد میں قحبہ خانے پر حملہ ، خواتین سمیت12افرادجاں بحق
بغداد میں قحبہ خانے پر حملہ ، خواتین سمیت12افرادجاں بحق

  


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں واقعہ قحبہ خانے پر مسلح افراد کے حملے میں خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بغداد شہر کے مشرقی علاقے زایونا میں واقع قحبہ خانہ پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اورپانچ مرد شامل ہیں۔یادرہے کہ زایونا میں ہی گذشتہ ہفتے ایک شراب خانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...